حادثے میں 57 سالہ خاتون ڈرائیور زخمی ،خوش قسمتی سے پائلٹ اور اس کا ساتھی محفوظ رہے
واشنگٹن (آئی این پی )فلوریڈا میں ایک چھوٹے طیارے نے ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے کار سے ٹکر مار دی، جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔امریکی میڈیا کے مطابق سنگل انجن بیچ کرافٹ 55 طیارے میں دو 27 سالہ افراد سوار تھے۔ پائلٹ نے انجن میں خرابی کی اطلاع دی اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی، تاہم طیارہ ایک ٹویوٹا کیمری پر جاگرا۔ حادثے میں 57 سالہ خاتون ڈرائیور زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خوش قسمتی سے پائلٹ اور اس کا ساتھی محفوظ رہے