ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے فیس وصول کرنے کا منصوبہ

مجوزہ قانون کے تحت اسرائیلی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہو گی ، نائب اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
تہران(آئی این پی )ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی نے آبنائے ہرمز سے متعلق مجوزہ قانون کا جائزہ لیا ہے ۔ایرانی سرکاری میڈیا نے ایرانی حکام کے حوالے سے بتایا کہ عدالتی، اقتصادی اور سول کمیٹیاں بھی مجوزہ قانون پر غور کر رہی ہیں۔ایرانی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر فیس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، بل کا مقصد آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری موثر بنانا اور جہازوں پر فیس عائد کرنا ہے