ایران کے ساتھ بات چیت کے بعد دو بحری جہازوں کو گزرنے کی اجازت ملی:بھارتی وزیرِ خارجہ

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت  کے وزیرِ خارجہ جے شنکر  نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کی وجہ سے انڈین بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے میں مدد ملی ہے۔فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں جے شنکر کا کہنا تھا کہ نئی دہلی اور تہران کے مابین ہونے والے مذاکرات میں سنیچر کو دو انڈین پرچم بردار گیس ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت کے کچھ نتائج برآمد ہوئے ہیں