سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیا کی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے ایران نے ملائیشیا کے بحری جہازوں کو بغیر کسی ادائیگی کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے۔ملائیشیا کے جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کو ٹول ادا نہیں کر رہے، متعدد جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے قطار میں ہیں۔این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام نے واضح کر دیا ہے کہ صرف برادر ممالک کے جہاز ایرانی حکام کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔