کراچی (آئی این پی )سندھ حکومت کا اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایم پی اوکے تحت جاری تمام حراستی احکامات واپس لے لئے ،ایم پی اوکے تحت قید تمام افراد کی فوری رہائی کا حکم جاری کر دیا گیا۔محکمہ داخلہ سندھ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم سے نو فروری 2026 کے دوران جاری ایم پی او آرڈرز فوری طورپرختم کردیا گیا،محکمہ داخلہ سندھ نے سینٹرل جیل اورڈسٹرکٹ جیل ملیرکوقیدی فوری رہا کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیاکہ حراست میں لئے گئے افراد اگرکسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہوں تو فوری رہائی عمل میں لائی جائے۔