حکومت نے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں اضافہ کیا‘ سولر پینلز ٹیکس میں کمی کی گئی ‘ ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار ابتدائی مرحلے پر نہیں ہوگا:چیئرمین پی پی کی قومی اسمبلی میں گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل کی شق وار منظوری کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے حکومت نے ہماری تجاویز مان لیں اس لیے بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں حکومت نے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں اضافہ کیا‘ پی ٹی آئی نے ہر بجٹ میں بی آئی ایس پی کے بجٹ میں کمی کی تھی پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد سولر پینلز ٹیکس میں کمی کی گئی ہے ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار ابتدائی مرحلے پر نہیں ہوگا ان وجوہات کے باعث بجٹ کو مکمل سپورٹ کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی شکر گزار ہے۔