انقلاب اسلامی ایران کامقصد قرآنی تعلیمات کا نفاذ ہے، ساجد نقوی

 اسلامی انقلاب امام خمینی کی رہبری میں بھرپور عوامی تحریک کے نتیجے میں وجود میںآیا
راولپنڈی/ اسلام آباد(آئی این پی) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے انقلاب اسلامی ایران کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب امام خمینی کی رہبری میں بھرپور عوامی تحریک کے نتیجے میں وجود میںآیا اور آج بھی آیت ا۔۔۔ العظمیٰ خامنہ ای کی رہبری میں قائم ہے۔ انقلاب اسلامی جن اہداف کے لئے برپا کیا گیا وہ ایسے ہیں کہ جو پوری امت مسلمہ کو متحد و متفق کرتے ہیں۔ انقلاب اسلامی ایران کا سب سے بڑا درس یہی ہے کہ قرآن کی تعلیمات کا نفاذ ہو، شریعت کی بالا دستی ہو، تفرقے اور انتشار کا خاتمہ ہو، اتحاد کی فضا ء قائم ہولہذا ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں، تفرقہ بازی اور انتشار اور اس کے اسباب و عوامل کے خاتمے کی کوشش کریں۔ علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران نے اسلامی تہذیب و ثقافت کے فروغ اور امت مسلمہ کو استعماری و سامراجی قوتوں کے مذموم عزائم سے باخبر رکھنے میں اہم کردار ادا کیا  اور آج یہ جدوجہد ایک
 اہم ترین موڑ میں داخل ہوچکی ہے