لاہور(آن لائن)سابق جج سپریم کورٹ جسٹس (ر) منصور علی شاہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے وابستہ ہو گئے۔اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) منصور علی شاہ لمز کے شعبہ قانون میں بطور پروفیسر خدمات انجام دیں گے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) منصور علی شاہ اساتذہ اور طلبہ کو قانون اور آئین سے متعلق لیکچرز دیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 13 نومبر کو سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس منصور علی شاہ نے استعفیٰ دے دیا تھا۔جسٹس منصور علی شاہ نے 13 صفحات پر مشتمل استعفیٰ صدرِ مملکت کو بھجوایا تھا اور کہا تھا کہ میں نے ادارے کی عزت، ایمانداری اور دیانت کے ساتھ خدمت کی، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کی حیثیت سے استعفیٰ پیش کرتا ہوں