سیٹھوں کی بجلی سستی کرنے کیلئے گھریلو صارفین پر دوطرفہ حملہ ، فواد چوہدری

ایک طرف بجلی کے ریٹس بڑھا دیئے گئے اور دوسری طرف سولر نیٹ میٹرنگ ختم کر دی گئی
 اسلام آباد (یواین پی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیٹھوں کی بجلی سستی کرنے کیلئے گھریلو صارفین پر دوطرفہ حملہ کردیا گیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دھماکے میں درجنوں لوگ شبہید ہوئے اور حکومت نے سخت کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او کو معطل کر دیا ہے، یہ تو سنجیدگی ہے کہ یہاں عام آدمی کی کوئی حیثیت اور اوقات نہیں رہ گئی اسی لیے سیٹھوں کی بجلی سستی کرنے کیلئے  گھریلو صارفین پر دوطرفہ حملہ کیا گیا ہے ایک طرف بجلی کے ریٹس بڑھا دیے گئے دوسری طرف سولر نیٹ میٹرنگ عملی طور پر ختم کردی گئی، ایوب خان کے 22 خاندان اب بال بچوں سمیت دو سو خاندان بن گئے ہیں اور زرداری اور شریف خاندان ان دو سو کے برابر ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی فیصلہ سازی میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ انہوں نے تمام تر اختیارات محمود خان اچکزئی ہوں سلمان اکرم راجہ ہوں یا محمد زبیر جیسے لوگوں کو دیئے ہوئے ہیں