امیر مقام کا پمز ہسپتال کادورہ ، دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کی

 وفاقی حکومت زخمیوں کے علاج و بحالی میں ہر ممکن تعاون کرے گی:وفاقی وزیر
     اسلام آباد (یواین پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نیپمز ہسپتال اسلام آباد کا دورہ کیااورخودکش دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔انجینئر امیر مقام نے زخمیوں سے فردا فردا ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے یافسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اورہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وفاقی حکومت زخمیوں کے علاج و بحالی میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔انہوں نے کہا کہ خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے،بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے