وزیر داخلہ کا پمز ہسپتال کا دورہ، آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پمز ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔رپورٹ  کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی فردا فردا ہر زخمی اہلکار کے پاس گئے اور خیریت دریافت کی۔ انہوں نے کہا آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوانمردی سے اپنے فرائض سرانجام دیئے، شرپسندی کے باوجود آپ نے تحمل سے کام لیا، آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور ہم سب کو آپ پر ناز ہے