بلوچستان کی بچیاں یا تو بچے پیدا کررہی ہیں یا بندوقیں اٹھا رہی ہیں، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

آبادی بڑا مسئلہ ، پاپولیشن پر پالیسی مرتب کرنا ضروری ہے، ٹاسک فورس 2021میں بنی، لیکن اب تک کوئی کام نہیں ہوا،
اسلام آباد(آئی این پی )سینیٹر ثمینہ زہری نے قائمہ کمیٹی  برائے صحت کے اجلاس میں کہا ہے کہ بلوچستان کی بچیاں یا تو بچے پیدا کررہی ہیں یا بندوقیں اٹھا رہی ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس سینیٹر عامرولی الدین چشتی کی زیر صدارت  ہوا، جس میں نیشنل پاپولیشن اینڈ ری پروڈکٹیو ہیلتھ بل 2026 پر بحث ہوئی۔اجلاس میں سینیٹر  ثمینہ ممتاز زہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبادی بڑا مسئلہ ہے۔ پاپولیشن پر پالیسی مرتب کرنا ضروری ہے۔ ٹاسک فورس 2021میں بنی، لیکن اب تک کوئی کام نہیں ہوا۔ممبر کمیٹی روبینہ خالد نے کہا کہ آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ہر مسئلہ آبادی میں اضافہ ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی میں بچی استعمال ہوئی ہے۔ لڑکوں کے چکر میں لڑکیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ بلوچستان کی بچیاں یا بچے پیدا کر رہی یا بندوقیں اٹھا رہی ہیں ۔روبینہ خالد نے کہا کہ برتھ کنٹرول کے حوالے سے بات کرنی چاہیے