زمین ضلع اٹک میں انڈس ہسپتال کی تعمیر کے لئے استعمال کی جائے گی:سردار سلیم حیدر خان
لاہور(آئی این پی )گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان نے سو کروڑ مالیت کی دس ایکڑ زمین انڈس ہسپتال کو عطیہ دینے کا اعلان کیا، زمین ضلع اٹک میں انڈس ہسپتال کی تعمیر کے لیے استعمال کی جائے گی۔ گورنر پنجاب نے لاہور میں انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی آٹھویں دو سالہ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔سردارسلیم حیدرخان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع اٹک میں انڈس ہسپتال کی تعمیر سے وہاں کے عوام کو بھی صحت کہ سہولیات مفت حاصل ہوسکیں گی۔ضلع اٹک میں انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے تعاون سے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایاجارہاہے۔غریب عوام کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔