پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار شہید،ایک زخمی

 کوئٹہ کے سریاب روڈ پرفائرنگ سے شہید ہونے والوں میںسب انسپکٹر عبدالولی تنولی اور دو جوان شامل،ڈرائیور شدید زخمی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نیو سریاب تھانے کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق سریاب کے علاقے مستونگ روڈ پر شیخ زید ہسپتال کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کیا۔اس موقع پر موبائل میں موجود سب انسپکٹر عبدالولی تنولی اور دو جوان شہید ہوگئے جبکہ ڈرائیور شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سکیورٹی فورسز پہنچ گئیں، جبکہ نامعلوم دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے