پنو عاقل(آئی این پی ) پنوعاقل میں کچے میں ڈاکوئوں کے پولیس چوکی حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔سکھرپولیس کے مطابق ڈاکوئوں نے سندھ کے شہر پنوعاقل کے علاقے گدپور کے کچے میں امن و امان کیلئے قائم کی گئی پولیس چوکی پر جدید اسلحہ سے حملہ کیا جس دوران ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا جب کہ ڈاکو فرار ہوگئے۔