فیصل آباد کے علاقے خانووانہ چوک کے قریب آصف عمران شہید اہلکار ظہور زخمی ہو گیا ، آئی جی کا نوٹس
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کا ایک اور جوان فرض کی راہ میں شہادت کے رتبے پر فائز ہو گیاتھانہ صدر فیصل آباد کے علاقے خانووانہ چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار آصف عمران شہید جبکہ اہلکار ظہور زخمی ہو گیاانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے آئی جی پنجاب نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران شہادت کا رتبہ پانے والے ڈولفن اہلکار آصف کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس شہید کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ آئی جی پنجاب نے زخمی ڈولفن اہلکار ظہور کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی-تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ خانووانہ چوک کے قریب ڈولفن اہلکاروں نے پٹرولنگ کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو نامعلوم ملزمان نے ڈولفن ٹیم پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ڈولفن اہلکار آصف عمران شہید ہو گئے اور زخمی کانسٹیبل ظہور کو علاج معالجے کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔