اسلا م آباد(خصوصی رپورٹ )سپریم کورٹ نے پی بی 9 کوہلو کے چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر تے ہوئے ن لیگی امیدوار میر چنگیز خان مری کی رکنیت بحال کر دی۔ جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی