جس کھیل سے ہم سب کو محبت ہے اس کو جاری رکھنے میں شہبازشریف نے کردار ادا کیا: انورا کمارا
کولمبو(آئی این پی )سری لنکن صدر انورا کمارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دینے پر وزیراعظم شہباز شریف سے تشکر کا اظہار کیا۔سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ شہباز شریف نے پاک بھارت میچ کو یقینی بنایا۔ جس کھیل سے ہم سب کو محبت ہے اس کو جاری رکھنے میں کردار ادا کرنے پر شہباز شریف کا شکریہ اد اکرتے ہیں۔سری لنکن صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس بات پر خوشی ہے کہ کولمبو میں شیڈولڈ پاک بھارت میچ پلان کے مطابق ہوگا۔