کولمبو(آئی این پی)سری لنکن رکن پارلیمنٹ سجیت بریرا نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے خواہشمندوں کے باعث ہمیں بھاری مالی نقصان بھی ہو رہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سجیت بریرا نے کہا کہ بھارت غیر منصفانہ رویہ اختیار کر رہا ہے اور نامعلوم شرائط عائد کر رہا ہے جب کہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے خواہش مندوں کے باعث ہمیں بھاری مالی نقصان بھی ہو رہا ہے۔انہوں نے 1996 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے سری لنکا آنے سے انکار کر دیا تھا۔سجیت بریرا نے مزید کہا کہ 1996 میں پاکستانی ٹیم سری لنکا آئی اور میچ کھیلا، ورلڈکپ کے فائنل میچ میں پاکستانی عوام نے سری لنکن ٹیم کی سپورٹ کی