اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری

بارش وبرفباری کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے:محکمہ موسمیات
اسلام آباد(آئی این پی )جڑواں شہروں راولپنڈی ،اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں   بارش و برفباری کے  باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور سری کی شد بھی بڑھ گئی ہے ،مری میں برف باری کے بعد موسم سہانا ہوگیا‘محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔ ایبٹ آباد، ہری پور اور گردونواح میں تیز ہوائو ں کے ساتھ بارش ہوئی، سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، کندیاں اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔نتھیاگلی، ٹھنڈیانی اور بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی، ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے