آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس شریف ہونا چاہیے:وزیراعظم شہباز شریف

 آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس شریف ہونا چاہیے:وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کے مسئلے پر زور دیا کہ 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

 وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی کے دوران 50 ہزار فلسطینی شہید ہوئے اور اس مسئلے کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار امن صرف دو ریاستی حل سے ممکن ہے۔وزیراعظم نے پاکستان کے اقتصادی چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ سات دہائیوں میں بے شمار چیلنجز کا سامنا رہا ہے، تاہم "اڑان پاکستان" منصوبہ ایک اہم قدم ہے جو ملک کی معاشی ترقی اور نمو میں اضافہ کرے گا۔ اس منصوبے کو قومی اقتصادی تبدیلی کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جو پاکستان کو ترقی کی نئی راہوں پر لے جائے گا۔