بھارت: ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی ہراسانی پر 2 طالبات کی چلتی بس سے چھلانگ

بھارت: ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی ہراسانی پر 2 طالبات کی چلتی بس سے چھلانگ

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں دو نویں جماعت کی طالبات نے بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی مشکوک حرکات کے باعث چلتی بس سے چھلانگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں طالبات نے خود کو بس میں غیر محفوظ محسوس کیا، کیونکہ کنڈیکٹر نے ان پر جملے کسے جبکہ دیگر مسافر انہیں گھور رہے تھے۔ اس صورتحال کے باعث خوفزدہ ہو کر انہوں نے بس سے چھلانگ لگا دی۔پولیس کے مطابق حادثے میں دونوں طالبات زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بس کے ڈرائیور، کنڈیکٹر اور دیگر دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔