بھارت میں برازیلین ماڈل کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ، ملزم گرفتار

بھارت میں برازیلین ماڈل کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ، ملزم گرفتار

بھارت کے شہر بنگلور میں ایک برازیلین خاتون ماڈل کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 واقعہ 17 اکتوبر کو اُس وقت پیش آیا جب خاتون ہوٹل میں رہائش پذیر تھی اور اُس نے ایک آن لائن ایپ کے ذریعے کھانا آرڈر کیا۔ ڈلیوری ایجنٹ، جس کا نام کمار راؤ ہے، اس نے پارسل پہنچانے کے دوران خاتون کو نامناسب انداز میں چھوا اور بدتمیزی کی۔پولیس کو دی گئی درخواست میں خاتون نے بتایا کہ نوجوان ڈلیوری ایجنٹ نے اسے جنسی طور پر ہراسانہ کیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم کمار راؤ، جو کالج کا طالب علم اور پارٹ ٹائم ڈلیوری ایجنٹ ہے، کو ہراسانی کی شکایت ملنے کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جلد از جلد قانون کے مطابق کارروائی کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ بھارتی سوشل میڈیا اور میڈیا میں شدید تشویش اور مذمت کا سبب بن گیا ہے، اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔