ویب ڈیسک: نئی دہلی میں شدید بارش کے دوران چلتی گاڑیوں پر درخت گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں ریکارڈ شدید بارش کے سبب سڑکیں زیرِ آب آگئیں۔ کالکاجی روڈ پر ایک گھنا نیم کا درخت شدید بارش اور تیز ہوا کے باعث جڑ سے اکھڑ کر سڑک پر گر گیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر بارش کا پانی جمع تھا اور ٹریفک سست رفتاری سے گزر رہی تھی کہ اچانک درخت گاڑیوں پر جا گرا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار 50 سالہ سدھیر کمار ہلاک ہوگئے۔ ان کی بیٹی زخمی ہوئی اور فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی۔