وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "جشن اسٹیم پنجاب" کی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے طلبا کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انعامات تقسیم کیے۔
تقریب میں پنجاب کے 5 ہزار اسکولوں کے طلبا نے حصہ لیا، جس میں 8 ہزار طلبا اور 14 ہزار اساتذہ نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ عوام اور میرا پیار کا رشتہ ہے، لیکن کچھ لوگ اسے برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو تعمیری سرگرمیوں میں مصروف رکھنا چاہیے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ مقابلے میں حصہ لینے والے 1100 طلبا کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے، تاکہ وہ جدید تعلیمی وسائل سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے طلبا کے تخلیقی ماڈلز کی تعریف کی اور کہا کہ نوجوانوں کے بڑے خواب ہیں، جن کی تکمیل کے لیے حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔