دنیا کو بتا دیا بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی کچھ نہیں کریں گے ، رانا ثنااللہ کا پالیسی بیانا

دنیا کو بتا دیا بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی کچھ نہیں کریں گے ، رانا ثنااللہ کا پالیسی بیانا

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثنا اللہ، نے بھارت کی جانب سے حالیہ حملوں کے بعد پاکستان کے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت مزید جارحیت نہیں کرے گا تو پاکستان بھی کسی کارروائی کا آغاز نہیں کرے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پہل کی تھی، ہم نے جواب دیا، اور اب اگر بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی کچھ نہیں کریں گے۔رانا ثنا اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرے گا، لیکن جنگ کی خواہش نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ ہم تحقیقات کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی فورم پر اپنے آپ کو پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کے بعد بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

پاکستان نے اس واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کی ہے، لیکن بھارت نے اس میں شمولیت سے انکار کیا ہے۔رانا ثنا اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرے گا، لیکن جنگ کی خواہش نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ ہم تحقیقات کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی فورم پر اپنے آپ کو پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔