رونالڈو کی محبت بھرے انداز کی دل کو چھو جانے والی ویڈیو وائرل

رونالڈو کی محبت بھرے انداز کی دل کو چھو جانے والی ویڈیو وائرل

پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنی مہارت کے ساتھ ساتھ انسانیت سے بھرپور محبت اور شفقت کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔

حال ہی میں سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جسے خود النصر کے آفیشل ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ نے بھی شیئر کیا ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ سے قبل ٹیم لائن اپ کے دوران، رونالڈو اپنی جگہ پر کھڑے ایک چھوٹی بچی کے پاس پہنچتے ہیں۔ وہ بچی کے گلے میں پیار سے اپنے مفلر ڈال رہے ہیں، جس سے بچی کے چہرے پر حیرت اور خوشی کے ملے جلے تاثرات واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے، جو رونالڈو کے اس محبت بھرے انداز کو محبت اور انسانیت کی علامت قرار دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیو نہ صرف رونالڈو کی فٹبال صلاحیتوں کا مظہر ہے بلکہ ان کے دل کی انسانیت بھی ظاہر کرتی ہے۔