لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے نتائج کا اعلان کردیا۔45713طلبہ وطالبات امتحان میں شامل ہو ئے۔13313کامیاب قرار پائے اور رزلٹ کا تناسب 29 فی صد رہا۔ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز ،ڈپلومہ ان کامرس ،ڈپلومہ ان ہوٹل آپریشن ،میٹرک ٹیک اور میٹرک ووکیشنل دوسرے سالانہ امتحان 2024 کے رزلٹ کی اشاعت کی گئی۔ چیئر پرسن بورڈ صاحبزادی وسیمہ عمر نے بٹن دبا کر رزلٹ کی اشاعت کا اعلان کیا۔