لاہور( کرائم رپورٹر)نابینا افراد ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آگئے۔ 10ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ نابینا افراد نے اپنے مطالبات کیلئے شملہ پہاڑی پر دھرنا دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ان کے مطالبات پورے کریں اور ہم منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے۔پنجاب یونین آف بلائنڈ کے صدر نبیل ستی نے کہا ہمیں طفل تسلیاں دیکر بھیج دیا جاتا ہے اور وعدے پر عمل در آمد نہیں کیا جاتا جس سے ہمارے مسائل جوں کے توں ہیں۔