نابینا افراد کا دھرنا ،ٹریفک درہم برہم

ٹھوس یقین دہانی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ‘ مظاہرین ڈٹ گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)حکومت کی جانب سے جامع پیکیج کی پیشکش کے باوجود نابینا افراد کامطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا 12 ویں روز بھی جاری رہا۔نا بینا افراد کے دھرنے کے باعث پولیس نے مال روڈ کے ایک حصے کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر رکھا ہے جس کی وجہ سے مال روڈ اور ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام شدید دبائو کا شکار ہے۔ چھٹی کے اوقات میں ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈیلی ویجز کو مستقل اور معذور کوٹہ سے 1 فیصد کوٹہ نابینا افراد کو دیا جائے ،گزشتہ ادوار میں بھی حکومت نے دھرنا ختم کرا کر پوچھا تک نہیں گیا، ٹھوس یقین دہانی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔