باٹا پور میں فائرنگ کا تبادلہ ، دونوں پارٹیوں کا ایک ایک فرد قتل ہوا،3ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور میں جائیدار کے تنازعہ پر دوفریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دو سوتیلے بھائی قتل سمیت ایک شخص زخمی ہوگیاپولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد سہیل،اکرام اور زخمی مرسلین شامل ہیں، فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعہ پر پیش آیا تھامقتولین دونوں سوتیلے بھائی ہیں۔دو طرفہ فائرنگ میں دونوں پارٹیوں کا ایک ایک فرد قتل ہوامقتولین کی شناخت سیف اور ارسلان کے نام سے ہوئی ہے۔مقتولین کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔دوہرے قتل کی واردات پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے نوٹس لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھیایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ایس ایچ او باٹا پور عبدالواحد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دیباٹا پور کے علاقہ میں فائرنگ سے 2سوتیلے بھائیوں کی ہلاکت کا واقعہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی محمد نوید نے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کا معائنہ کیا،ایس پی کینٹ کو واقعہ کی فوری انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق ہلاک ہونے والے سوتیلے بھائیوں میں سیف اسلم اور ارسلان شامل جبکہ مرسلین شدید زخمی ہے،ابتدائی تفتیش میں دونوں پارٹیوں نے جائیداد کے تنازعہ پر ایک دوسرے پر فائرنگ کی ۔