رواں ماہ 388سرچ آپریشن،168 افراد کیخلاف کارروائی

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورپولیس کی جانب سے کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ترجمان لاہورپولیس کے مطابق رواں ماہ اب تک388سرچ آپریشن کے دوران 14ہزارسے زائدگھروں،6ہزارسے زائدکرایہ داروں،45ہزار765افرادکی چیکنگ کی گئی اور45ہزار597افرادکوتصدیق کے بعدکلیئرکردیاگیا جبکہ قانون شکنی پر168افرادکیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔