این اے 168 بہاولپورمیں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری،پولنگ 27 ستمبر کو ہو گی

اسلام آباد(آئی این پی )  الیکشن کمیشن  آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 بہاولپورمیں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار 17 سے 19 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ نامزد امیدواروں کے ناموں کی اشاعت 20 اگست کو کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 24 اگست تک مکمل کیا جائے گا۔ اور ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 28 اگست تک دائر کی جا سکیں گی، جبکہ اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلوں کی آخری تاریخ 3 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔