افغانستان کے شہر قندوز میں بینک کے باہر دھماکہ، 17 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

افغانستان کے شہر قندوز میں بینک کے باہر دھماکہ، 17 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: افغانستان کے شہر قندوز میں ایک بینک کے باہر خوفناک دھماکے میں 17 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دی جا رہی تھیں۔ افغان حکام نے دھماکے کی تصدیق کر دی ہے، تاہم اب تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

عینی شاہدین کے مطابق قندوز ڈسٹرکٹ اسپتال میں 17 لاشیں لائی گئیں جبکہ دیگر اسپتالوں میں بھی کئی زخمی اور جاں بحق افراد منتقل کیے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تعداد طالبان اہلکاروں کی ہے، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور ہدف سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔