چیمپئنز ٹرافی: بھارت سے میچ سے قبل بھارتی میڈیا کا نسیم شاہ پر بے بنیاد الزام

چیمپئنز ٹرافی: بھارت سے میچ سے قبل بھارتی میڈیا کا نسیم شاہ پر بے بنیاد الزام

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلے سے قبل بھارتی میڈیا نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے خلاف منفی پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنی خود ساختہ رپورٹس میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ نسیم شاہ نے مبینہ طور پر وزیرِاعظم شہباز شریف کے بیان کو نظر انداز کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف گروپ میچ کو زیادہ اہمیت نہ دینے کا عندیہ دیا ہے۔تاہم، نسیم شاہ نے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ سمیت تمام گروپ میچز یکساں اہم ہیں، اور قومی ٹیم کا بنیادی ہدف ایونٹ کا فائنل جیتنا ہے۔یاد رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں افتتاحی تقریب کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے کہا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے ساتھ ساتھ 23 فروری کو گروپ اے کے میچ میں بھارت کو شکست دینے پر بھی توجہ مرکوز رکھیں۔

 انہوں نے خاص طور پر فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بھارتی بلے بازوں کی وکٹیں حاصل کریں گے۔بھارتی میڈیا نے نسیم شاہ کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاکستانی اسٹیڈیمز کی تیاریوں سے متعلق اپنی غیر ضروری تنقید کو دبایا جا سکے۔