ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو بڑا نقصان، بیٹر میتھیو شارٹ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔
آسٹریلوی کرکٹر پیر کی چوٹ کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد 21 سالہ کوپر کونولی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ کونولی آسٹریلیا کی جانب سے 3 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں۔آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے آسٹریلوی اسکواڈ میں اس تبدیلی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل کل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔