دستور میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں: لیاقت بلوچ

دستور میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں: لیاقت بلوچ

جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دستور میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور چوری شدہ مینڈیٹ کو بازیاب کرایا جائے۔

اپنے بیان میں انہوں نے حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی غلط حکمتِ عملی کے باعث ملک کا کسان دیوالیہ ہو چکا ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ موجودہ حکمران ریلوے، واپڈا، اسٹیل ملز اور پی آئی اے جیسے قومی اداروں کو تباہ کرنے کے ذمے دار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کی نجکاری دراصل عوام اور ملک کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔