سیاسی بحران قومی سیاسی ڈائیلاگ سے حل ہو گا: لیاقت بلوچ

سیاسی بحران قومی سیاسی ڈائیلاگ سے حل ہو گا: لیاقت بلوچ

جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبوں کی شکایات کے ازالے کے لیے فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل (CIC) کا اجلاس بلایا جائے۔

اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں متناسب نمائندگی کا طرزِ انتخاب اپنایا جائے، تاکہ عوام کی حقیقی آواز پارلیمان میں پہنچ سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی بحران کا حل صرف قومی سطح پر ایک سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے ممکن ہے، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو شامل کیا جائے۔