پاکستان اپنی کنڈیشن میں مضبوط حریف ہے: ہینرک کلاسین

پاکستان اپنی کنڈیشن میں مضبوط حریف ہے: ہینرک کلاسین

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقی بیٹر ہینرک کلاسین نے کہا کہ پاکستان اپنی کنڈیشن میں ایک مشکل ٹیم ہے اور اسے ہرانا آسان نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری توجہ سہ ملکی سیریز پر ہے، گزشتہ میچ میں ہم نے نئے کھلاڑیوں کو آزمایا اور وہ اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے۔ہینرک کلاسین نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف کھیل کر تجربہ ملا، ہمارے کھلاڑی گزشتہ رات کراچی پہنچے ہیں، اور اگلا میچ ہمارے لیے نہایت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس سے پہلے بھی پاکستان آچکے ہیں اور یہاں کی کنڈیشنز سے واقف ہیں، مگر یہاں کی پچز اور حالات دیگر مقامات سے تھوڑے مختلف ہوتے ہیں۔

 آج ہمارے لیے ٹریننگ سیشن اہم ہوگا تاکہ ہم کنڈیشنز کو سمجھ سکیں۔جنوبی افریقی بیٹر نے کہا کہ ان کا بس یہی پلان ہے کہ زیادہ دیر وکٹ پر رکیں اور اچھی بیٹنگ کریں، انہیں اپنی تکنیک میں زیادہ تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔ہینرک کلاسین کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم اینالسٹ کے ساتھ بیٹھ کر پاکستان کے خلاف حکمت عملی ترتیب دیں گے تاکہ میچ میں کامیابی حاصل کی جا سکے۔