اسپین میں گول کیپر کے حریف کپتان کو مکا مارنے پر میدان میں جھگڑے کی ویڈیو وائرل

اسپین میں گول کیپر کے حریف کپتان کو مکا مارنے پر میدان میں جھگڑے کی ویڈیو وائرل

ریال زاراگوزا کے گول کیپر ایسٹیبان اندرادا کو حریف کھلاڑی کو مکا مارنے پر سخت سزا کا سامنا ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ اسپین کی سیکنڈ ڈویژن کے ایک اہم میچ میں پیش آیا، جہاں ریال زاراگوزا اور ایس ڈی ہیوسکا کے درمیان مقابلہ جاری تھا، دونوں ٹیمیں ریلیگیشن سے بچنے کی جدوجہد میں مصروف تھیں۔میچ کے آخری لمحات میں، اندرادا کو ایک کھلاڑی کو دھکا دینے پر یلو کارڈ ملا، جس کے بعد انہیں میدان سے باہر نکال دیا گیا۔  لیکن وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور مخالف کپتان جارگے پولیڈو کی طرف بڑھتے ہوئے ان کے چہرے پر مکا مارا، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔  اس ہنگامے کے باعث مزید کھلاڑیوں کو بھی میدان سے باہر بھیجنا پڑا۔  
بعد ازاں، اندرادا نے اپنے رویے پر معذرت کی اور کہا کہ وہ اس لمحے میں اپنا قابو کھو بیٹھے تھے، اور ہر ممکن سزا قبول کرنے کو تیار ہیں۔  کلب نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے کھیل کے روایات کے منافی قرار دیا ہے۔  میچ میں آسکر سیلوا کے واحد گول کی بدولت ہیوسکا نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی، اور دونوں ٹیمیں اب بھی ریلیگیشن زون میں موجود ہیں۔