نامکمل جوڈیشل کمیشن کے فیصلے ناقابل قبول، بیرسٹر سیف

نامکمل جوڈیشل کمیشن کے فیصلے ناقابل قبول، بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جس طرح پارلیمان نامکمل ہے، اسی طرح جوڈیشل کمیشن بھی نامکمل ہے اور اس کے فیصلے قابل قبول نہیں۔

سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی پر اعتراض
بیرسٹر سیف کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری بھی متنازع ہو گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دو سینئر ججز اور اپوزیشن کے سینیئر ارکان کی غیر موجودگی میں تقرری غیر آئینی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ یکطرفہ فیصلہ ہے، جسے خیبر پختونخوا حکومت مسترد کرتی ہے۔
قانونی اور آئینی اقدامات کا اعلان
بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت اس غیر آئینی فیصلے کے خلاف قانونی اور آئینی راستے اختیار کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جعلی حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی سلب کر لی ہے۔
وکلا برادری سے احتجاج کی اپیل
مشیر اطلاعات نے وکلا برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر احتجاج کریں۔ان کے مطابق ججز کی تقرری کو متنازع بنا کر اعلیٰ عدلیہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔خیبر پختونخوا حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف بھرپور قانونی جنگ لڑے گی اور عدلیہ کی آزادی کو متاثر نہیں ہونے دے گی۔