چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اہم اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلوں سے متعلق بڑے فیصلے کر لیے گئے۔
اجلاس میں جسٹس محسن اختر کیانی کے لاہور ہائیکورٹ تبادلے کی اکثریتی رائے سے منظوری دے دی گئی، جبکہ کمیشن کے 9 ارکان نے ان کے حق میں ووٹ دیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران جسٹس ارباب محمد طاہر کے تبادلے کی سفارش واپس لے لی گئی، جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو سے متعلق مجوزہ سفارش بھی واپس کر دی گئی۔ اس سے قبل جوڈیشل کمیشن کے ایجنڈے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کے بین الصوبائی تبادلوں پر غور شامل تھا۔اسی اجلاس میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے سندھ ہائیکورٹ تبادلے کی بھی اکثریتی رائے سے منظوری دے دی گئی۔ یہ اجلاس حالیہ آئینی ترمیم کے بعد ہائیکورٹ ججز کے تبادلوں کے اختیار کے تحت ہونے والا پہلا بڑا عملی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔