بیجنگ(آئی این پی ) امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد ٹیرف کے جواب میں چین کی جانب سے امریکی مصنوعات کی درآمدات پر جوابی ٹیرف نافذ العمل ہوگیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں چینی مصنوعات کی درآمد پر ٹیرف( ٹیکس) عائد کیا تھا جس پر چینی حکومت نے بھی امریکا سے چین آنے والی منصوعات پر جوابی ٹیرف عائد کیا تھا جو پیر سے نافذ ہو گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 10 فروری سے امریکا سے چین بھیجی جانے والی منصوعات پر چینی حکام 10 سے 15 فیصد ٹیرف وصول کریں گے۔امریکا سے درآمد کوئلے اور گیس کی مصنوعات پر 15 فیصد لیوی وصول کی جائے گی جبکہ امریکی درآمد شدہ تیل اور آٹو پاڑٹس پر 10 فیصد ٹیرف وصول کیا جائے گا۔