چین نے پہلے امریکی مصنوعات پر 34 فیصد محصولات لگانے کا کہا تھا جس میں اضافہ کردیا گیا
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)تجارتی محصولات کے معاملے پر دنیا کی دو بڑی معیشتوں امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی جاری، جہاں دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر محصولات عائد کرنے کا سلسلہ مزید آگے بڑھ گیا۔ واشنگٹن کی جانب سے بیجنگ پر 104 فیصد محصولات عائد کردیا گیا جس کے جواب بیجنگ نے بھی منہ توڑ جواب دے دیا۔ چینی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین امریکی مصنوعات پر 84 فیصد محصولات عائد کرے گا۔خبر ایجنسی کے مطابق چین نے پہلے امریکی مصنوعات پر 34 فیصد محصولات لگانے کا کہا تھا۔