چین کا 13 امریکی فوجی اداروں کیخلاف جوابی اقدامات کا فیصلہ

امریکی ملٹری انڈسٹریل انٹرپرائزز کے خلاف جوابی اقدامات کئے جا رہے ہیں: تر جمان
    بیجنگ(یواین پی) چین کی وزارت خارجہ نے امریکی ملٹری انڈسٹریل انٹرپرائزز اور سینئر مینیجرز کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے ڈائڈا برائون انجینئرنگ کمپنی سمیت 13 امریکی اداروں کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں اور دیگر اقسام کی املاک کو منجمد کیا جائے گا۔چین کی حدود میں  تنظیموں اور افراد کو ان کے ساتھ متعلقہ لین دین، تعاون اور دیگر سرگرمیوں کی ممانعت ہو گی۔