بیجنگ (آئی این پی)چین نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو بھرپور جواب دیتے ہوئے امریکی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد امریکا میں چینی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیکس لاگو ہوگیا۔امریکا نے چینی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کیلئے 4 فروری کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد چین نے بھی بھرپور جواب دیتے ہوئے امریکی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔چینی وزارت تجارت کے مطابق امریکی خام تیل اور زرعی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے، امریکی کوئلے اور ایل این جی پر 15 فیصد ٹیکس عائد ہوگا جبکہ امریکی مصنوعات پر چین کا ٹیکس 10 فروری سے لاگو ہوگا