پانی کے معاملے پر پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر منوانا بڑی کامیابی ہے:خواجہ آصف

 بھارت کو جنگی و سفارتی محاذ پر شکست ہوئی،  سندھ طاس معاہدے کا معاملہ ہو یا جنگ کا، پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا ہے
 اسلام آباد( آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے  اور عالمی کمیشن نے پاکستان کے مؤقف کو واضح اور دوٹوک طور پر درست قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ، دو سال کے دوران بھارت کے مقدر میں جنگی اور سفارتی محاذ پر شکست ہی شکست لکھی ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف سے سوال کیا گیا کہ سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر پاکستان کو بڑی فتح نصیب ہوئی ہے، اس پر وہ کیا کہیں گے؟خواجہ آصف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ  پانی کے معاملے پر پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر منوانا ایک بڑی کامیابی ہے۔  عالمی کمیشن نے پاکستان کے مؤقف کو دوٹوک اور واضح طور پر درست قرار دیا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ عالمی کمیشن نے صاف لکھا ہے کہ  سندھ طاس معاہدہ دونوں فریقین کی رضامندی کے بغیر نہ تبدیل کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی معطل کیا جا سکتا ہے