ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہو رہی ہے۔

 یہ عالمی مقابلہ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک شیڈول ہے، جس میں بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔ افتتاحی میچ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان 7 فروری کو کھیلا جائے گا، اور پاکستان کی تمام میچز سری لنکا میں ہوں گی۔ سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا۔میگا ایونٹ میں 8 گراؤنڈز استعمال ہوں گے، جن میں بھارت کے دہلی، کولکتہ، چنائی، احمد آباد اور ممبئی شامل ہیں، جبکہ سری لنکا میں کولمبو کے دو سٹیڈیمز اور کینڈی کے میدان بھی شامل ہیں۔آئی سی سی کے مطابق، 20 ٹیموں کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، امریکا، نمیبیا اور نیدرلینڈز شامل ہیں۔ میچز کے لیے مختلف سٹیڈیمز پر مقابلے ہوں گے، اور ٹکٹوں کی آن لائن خریداری آج سے شروع ہو جائے گی۔