چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کی مشاورت مکمل

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کی مشاورت مکمل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کی مشاورت مکمل ہو گئی ہے اور اس کی فروخت جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے ٹکٹ کی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے۔ پاکستان میں میچوں کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 1 ہزار روپے تک رکھی جا سکتی ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ قیمت 25 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے۔چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے۔ ایونٹ کا آغاز 19 فروری 2025 سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا۔ اس ایونٹ میں مختلف ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کریں گی اور یہ کرکٹ کے بڑے ایونٹس میں سے ایک ہو گا جس کا کرکٹ شائقین انتظار کر رہے ہیں۔پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کی میزبانی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور شائقین کرکٹ کے لیے ٹکٹوں کی دستیابی اور قیمتوں کے بارے میں مزید معلومات کا اعلان جلد متوقع ہے۔