پاکستان اور سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع، قیمتیں بھی مقرر

پاکستان اور سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع، قیمتیں بھی مقرر

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی فروخت 6 نومبر کو دوپہر 2 بجے سے شروع ہوگی۔

 شائقین کرکٹ مقررہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے ٹکٹ خرید سکیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ کے پانچوں روز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں، جس کے تحت جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیئم اور وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔پی سی بی گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 800 روپے فی دن مقرر کی گئی ہے، جبکہ شائقین پلاٹینم باکس میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کے لیے 8 ہزار روپے فی کس یومیہ ادا کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 نومبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہے، جس کے تحت دونوں ٹیمیں چیمپئن شپ کے اہم پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔